ارنا رپورٹ کے مطابق، "حسین امیرعبداللہیان" کل رات دورہ مسقط پہنچ گئے اور صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اور تہران اور مسقط نے ہمیشہ دلچسپی کے امور کے حوالے سے دوطرفہ، علاقائی اور بین الاقوامی مشاورت کی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ عمان مختلف مسائل پر علاقائی مذاکرات کا مرکز ہے۔ ایران کے حوالے سے اور علاقائی بحرانوں کے سلسلے میں، عمان کے اعلی حکام نے ہمیشہ نیک نیتی سے کردار ادا کیا ہے۔
ایرانی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ یہ دورہ دونوں ممالک کے دو طرفہ مسائل کا جائزہ لینے اور ان مسائل کو آگے بڑھانے کا موقع ہے جن میں تیزی لانے کی ضرورت ہے۔
امیرعبداللہیان نے کہا کہ ان مذاکرات میں یمن، افغانستان اور یوکرین کے بحران پر بھی غور کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ میں بادشاہ عمان جناب "ہیثم بن طارق" کو صدر رئیسی کا پیغام لے گر آیاہوں جو بدھ کے مذکرات میں ان کو پیش کرتاہوں۔ عمانی حکام نے فریقین کے خیالات کو قریب لانے اور معاہدے کے آخری مراحل تک پہنچنے میں ہمیشہ مثبت اور تعمیری کردار ادا کیا ہے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu
آپ کا تبصرہ